ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اناملائی دوبارہ چکمگلور کے ایس پی مقرر

اناملائی دوبارہ چکمگلور کے ایس پی مقرر

Mon, 21 May 2018 11:59:32    S.O. News Service

چکمگلور،20؍مئی (ایس او نیوز) بی ایس یڈی یورپا کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد رام نگرم ضلع کے ایس پی کی حیثیت سے تبادلہ کردئے گئے چکمگلور ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے اناملائی کو پھر سے چکمگلور کے ایس پی کے طور پرتبادلہ کیا گیاہے۔ یڈی یورپا کے استعفیٰ کے بعد تبادلہ کے احکامات رد کردئے جانے کی وجہ سے دوبارہ اناملائی چکمگلور کے ایس پی کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل یا پر سوں اناملائی چکمگلور کے ایس پی کا عہدہ سنبھال لیں گے۔ دو دن قبل اناملائی کا تبادلہ رام نگرم کے ایس پی کی حیثیت سے کردیا گیا تھا مگر انہوں نے تاحل عہدے کا جائزہ نہیں لیا تھا۔ اس درمیان یڈی یورپا حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔


Share: